گھوڑوں کی دوڑ کا عالمی مقابلہ ایک سال کیلئے ملتوی

   

دبئی ۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کورونا کے پھیلاو کے خدشات کے پیش ِنظر دبئی میںگھوڑوں کی دوڑکا عالمی مقابلہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان کے مطابق مقابلہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت ، کمیونٹی پروٹیکشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسس اتھارٹی نے تمام سمندری ساحلوں، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اورکھلی منڈیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔