ریاض ۔ جنادریہ 26 دسمبر کو ہارس ریسنگ کلب کے 40 ویں راؤنڈ میں پہلے بڑے گھڑسواری کے مقابلے کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔دسویں اور گیارہویں راؤنڈ کے دو مقابلے کراؤن پرنس کپ کے تحت ہیں جن میں سے ہر ایک کے لئے نو لاکھ سعودی ریال کا انعام مقررکیا گیا ہے۔ 2018 کے مقابلے میں انعامی رقم میں فی ریس 67000 ڈالر کا قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔ دونوں مقابلے 2400 میٹر کے فاصلے پر مشتمل ہوں گے۔ہارس ریسنگ کلب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد الجسر نے کہا کہ چمپیئن شپ سعودی عرب کے ریسنگ سیزن کا اہم حصہ ہے جو مملکت میں ریسنگ کے معیار کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔