گہلوت کی بارش کے موسم میں محتاط رہنے کی اپیل

   

جے پور ، 22 جون (یواین آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جودھپور کے کرواڑ میں آٹیہ نالے کی پلیا پر پیش آئے حادثہکو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے بارش کے موسم میں آبی ذخائر، پلوں، ندیوں، نالوں وغیرہ کے قریب انتہائی محتاط رہنے کی اپیل کی۔گہلوت نے اتوار کو سوشل میڈیا کے ذریعے یہ درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ جودھ پور کے کرواڑ میں آٹیہ نالے کے پل پر پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اس حادثے میں مسٹر ہری پرکاش بھنڈاری اور ان کے خاندان کے دو افراد کی موت انتہائی افسوسناک ہے ۔گہلوت نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔