٭ حکومت نے کہا ہے کہ چارریاستوں کے 11 اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوت جارہی ہے ۔ یہ اضلاع راجستھان کے جئے پور ، مدھیہ پردیش کے اندور ، مہاراشٹرا کے ممبئی اور پونے اور مغربی بنگال کے کولکاتا، ہوڑہ ، نارتھ 24پرگناس ، مدنا پور ایسٹ ، جل پائی گوڑی ، دارجلنگ اور کلمپانگ ہیں ۔ چھ بین وزارتی مرکزی ٹیمیں ان علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیتی رہیں گی ۔