ماؤ ۔ 15 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع ماؤ کے انتظامیہ نے منگل کے روز گیاس کے سلینڈر کے دھماکہ میں ہ لاک ہونے والے 13 افراد خاندانوں کو فی کس 4 لاکھ روپیوں کی مدد کا اعلان کیا ہے ۔ دوشنبہ کے دن گیاس کے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کو بھی ایچ پی گیاس کمپنی فی کس 6 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ضلعی مجسٹریٹ گیان پرکاش ترپاٹھی نے اس واقعہ کو ’’منشا کے خداوندی‘‘ قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہ لاک ہونے والوں میں سے کسی کا بھی تعلق اس گھر سے نہیں تھا جس میں یہ دھماکہ ہوا ۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مہلو کے خاندان کے ہر فرد کو 4 لاکھ اور 40 تا 60 فیصد زخمی ہونے والوں کو 69 ہزار اور جن لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں، انہیں 90 ہزار روپئے دیئے جائیں گے ۔ ترپاٹھی نے بتایا کہ دوشنبہ کے دھماکہ میں جملہ 35 افراد متاثر ہوئے ۔ 13 افراد مارے گئے اور 15 افراد زخمی ہوگئے جن کا علاج چل رہا ہے اور پانچ افراد کی ابتدائی طبی امداد کے بعد دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔