گیان واپی معاملہ میں عدالت نے مسلم فریق پر جرمانہ عائد کیا

   

نئی دہلی: گیان واپی معاملے کی سماعت کر رہے ڈسٹرکٹ جج نے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کو کیس کی تیاری کے لئے عدالت کی جانب سے دی گئی مہلت کے بعد مزید دس دن کا وقت طلب کرنے پر جمعرات کو اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا اور کمیٹی کو آخری موقع دیا ہے۔ اب معاملے کی اگلی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔ گیان واپی۔ سرنگار گوری معاملے کی جمعرات کو وارانسی ضلع عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو کا گذشتہ دنوں انتقال کی وجہ سے 4 اگست کو عدالت سے نیا وکالت نامہ جمع کرانے کے لیے 15 دن کا وقت طلب کیا تھا۔