گیان واپی کے اے ایس آئی سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ 3 اگست کو کریگا فیصلہ، تب تک سروے پر روک

,

   

لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ گیانواپی مسجد کے اے ایس آئی کے سروے پر روک عبوری حکم تک جاری رہے گی۔  عبوری حکم 3 ​​اگست تک جاری رہے گا۔  الہ آباد ہائی کورٹ 3 اگست کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔  آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ وارانسی کے گیان واپی مسجد کمپلیکس کے سروے کے معاملے میں جمعرات کو تیسرے دن بھی سماعت ہوئی۔  الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی ضلعی عدالت کے 21 جولائی کو مسجد کے احاطے کے اے ایس آئی کے سروے کے حکم کے خلاف انجمن مسجد کمیٹی کی درخواست پر سماعت کی۔  سماعت کی صدارت چیف جسٹس پرتینکر دیواکر نے کی۔