بدایوں ۔ گیان واپی مسجد میں شیولنگ پائے جانے کے دعوے کے بعد اب بدایوں کی جامع مسجد میں نیل کنٹھ مہادیو مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس کو لے کر سیول کورٹ میں ایک عرضی بھی داخل کی گئی ہے جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے اور 15 ستمبر کو اس معاملہ کی سماعت ہوگی۔ نیل کنٹھ مہادیو مندر ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کی جانب سے سیول جج سینئر ڈیویژن وجئے کمار گپتا نے عرضی پر سماعت کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے پردیش صدر مکیش پٹیل سمیت پانچ دعویداروں کی جانب سے عرضی داخل کی گئی تھی جس میں جامع مسجد کو راجہ مہی پال کا قلعہ و نیل کنٹھ مہادیو کا مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اب اس معاملہ میں دعوے کی مخالفت کرنے والوں کو نوٹس روانہ کی جائے گی۔