گیانواپی معاملہ : الہ آباد ہائی کورٹ نے مسجد کمیٹی کی عرضی خارج کی

   

الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد احاطہ میں موجود شرنگار گوری / دیوتاوں کی مورتیوں کی مستقل پوجا ارچنا کے حق کا مطالبہ کرنے والی ہندو فریق کی عرضی کو سماعت کے قابل تسلیم کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے مسجد کمیٹی کی عرضی کو خارج کردیا ہے الہ آباد ہائی کورٹ سے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے بھی مسلم فریق کے اعتراض کو خارج کردیا ہے ۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد مستقل پوجا ارچنا کی مانگ کرنے والی عرضی پر سماعت کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔