گیانواپی معاملے کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ میں کی لکھنو بینچ میں عرضی داخل

   

لکھنؤ: اترپردیش کے وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد معاملہ کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے ۔ یہ مفاد عامہ کی عرضی گیانواپی احاطہ میں ملے اسٹرکچر کی نوعیت کی اسٹڈی کرنے کیلئے ایک کمیشن مقرر کرنے کی ہدایت دینے کے ساتھ یہ جاننے کیلئے کہ کیا وہ شیولنگ ہے یا ایک فوارہ ہے، کو لے کر دائر کی گئی ہے ۔دراصل وارانسی کے گیانواپی مسجد احاطہ کے وضو خانہ میں ملے اسٹرکچر کو لے کر ہندو فریق کہہ رہا ہے کہ یہ شیولنگ ہے تو وہیں ملسم فریق کہہ رہا ہے کہ یہ فوارہ ہے۔ ویسے گیانواپی مسجد کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وارانسی ضلع کورٹ میں چل رہی ہے اور اگلی سماعت کی تاریخ چار جولائی طے کی گئی ہے ۔ دراصل ایک جون سے عدالتوں میں گرمی کی چھٹیوں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔