نئی دہلی:گیانواپی مسجد کیس میں وارانسی کی ضلع عدالت میں مئی سے شروع ہوئے کیس میں 12 ستمبر کو فیصلہ آنے والا ہے ۔ کل یعنی پیر کو آنے والے اس فیصلہ کا انتظار سبھی کو ہے ۔ ایسے میں اس فیصلہ میں کیا ہوگا؟ 7 رول 11 کو لے کر ہورہی سماعت کیا ہے؟ ان سبھی سوالات کے سلسلہ میں ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ کل 7 رول 11 کے معاملہ پر فیصلہ آنے والا ہے ۔ یہ فیصلہ اس بات کو طے کرے گا کہ یہ عرضی قابل سماعت ہے یا نہیں ۔