حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : گیتم ڈیمڈ ٹوبی یونیورسٹی کے کلاکریتی کلب ، حیدرآباد نے چہارشنبہ کو دوپہر میں کیمپس پلے ایریا میں اوپن مائیک ایونٹ کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس میں گیمائٹس کو موقع فراہم کیا گیا کہ آگے آئیں اور اپنے فن و ہنر کو شیئر کریں ۔ طلبہ نے سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا ۔ گلوکاری ، رقص ، شاعری ، موسیقی ، آلات بجانا ،کہانی سنانا ، مائیم اور ممکری کے علاوہ دیگر فن و ہنر کا مظاہرہ کیا گیا ۔ سمیر خان ، سینئیر منیجر ، ڈائرکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ لائف نے کہا کہ طلبہ کو تحریک دینے کیلئے اس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ سوجے ( تہذیبی ) مہندرا ( مارکیٹنگ ) ، ویویان ( تدریسی ) ، شریا ( رقص ) ، ادتیہ ( موسیقی ) ، سندھو ( فنکاری ) اور سری ہری ( گرافک ڈیزائن ) اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پیش پیش رہے ۔ آرگنائزرس نے فیکلٹی کی ستائش کی اور امید جتائی کہ ایسی سرگرمیوں سے یونیورسٹی میں پوشیدہ نگینوں کی دریافت ہوگی ۔۔