گیرین اور پابلو کیواس مینز سنگلز کوارٹر فائنل تک رسائی

   

Ferty9 Clinic

بیونس آئرس ۔6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) چلی کے ٹینس سٹار کرسٹین گیرین اور یوروگوئے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ پابلو کیواس اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گائڈو پیلا پری کوارٹر فائنل رائوند میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ارجنٹائن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں چلی کے تھرڈ سیڈد گرسٹین گیرین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹیلا بالز کو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یوروگوئے کے پابلو کیواس نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے حریف کھلاڑی گیانلوکا میجر کو 6-7(5-7)، 7-6 (7-2)اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فرانس کورنٹن مائوٹٹ نے سخت مقابلے کے بعد میزبان سیکنڈ سیڈڈ گائڈو پیلا کو 6-7(4-7)، 7-5 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ۔