اسلام آباد / دوحہ : پاکستان قطر سے کئے گئے طویل المدتی معاہدوں کی روشنی میں دوحہ سے مؤخر ادائیگی پر مائع گیس خریدنے کے لیے مذاکرات کی تیاریاں کر رہا ہے۔اس امر کا اظہار پاکستان کے وزیر مالیات مفتاح اسماعیل نے ایک ایسے میں کیا ہے جب ان کے کو بجٹ توازن اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں تیزی سے کمی کا سامنا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنیسی ’’رائیٹرز‘‘ سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ’’ہم نے مائع گیس کی مؤخر ادائیگی پر خریداری کے منصوبے پر بات کی ہے، یا کم از کم ہماری طرف سے اس چیز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قطری وزیر مملکت برائے توانائی اور قطر پاور کمپنی کے سی ای او سعد الکعبی سے مذاکرات کے لئے قطر آنے والے پاکستانی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ اس ضمن میں مذاکرات ہوئے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا ہماری حکومت ابھی تک ایسی منفرد حکمت عملی تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو طویل المعیاد فوائد کی حامل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مائع گیس کی خریداری پر نقد کی جگہ مؤخر ادائیگی کا آپشن یقینا پاکستان کے لیے مفید رہے گا۔