گیس سلنڈر مہنگا ہونے پر حکومت پر کانگریس کی تنقید

   

نئی دہلی: کانگریس نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 101 روپے کے اضافے کے تعلق سے آج حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مسلسل عوام کی جیبیں کاٹنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور حکومت اس پر قابو پانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے طنز کیا کہ مہنگائی سے لوگوں کو راحت دینے کے ناکام مودی حکومت کے جملے ضرور کم ہوگئے ہیں۔