نئی دہلی : دو ہفتوں کے اندرون ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 100 روپئے بڑھا دی گئی ہے۔ حالیہ اضافہ کے بعد منگل کو مزید 50 روپئے بڑھاتے ہوئے غیر سبسیڈی والے ڈومیسٹک اور کمرشیل سلینڈروں کے صارفین پر مالی بوجھ ڈالا گیا ہے۔ 50 روپئے کا گزشتہ اضافہ 3 ڈسمبر کو کیا گیا تھا۔ نئی قیمتیں آج منگل سے لاگو ہوگئیں۔