گیل ٹسٹ ٹیم سے باہر

   

پورٹ آف اسپین۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف 22 اگست کو شروع ہونے والی دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 26 سالہ جارحانہ آف اسپن آل راؤنڈر رہکیم کارن وال کو شامل کیا گیا ہے لیکن حیران کن طور پر کرس گیل کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فٹنس کے مسائل کی وجہ سے نوجوان فاسٹ بولر الزیری جوزف کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جو کہ آئی پی ایل میں زخمی ہوئے جو تاحال مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی یہ سیریز دونوں ٹیموں کیلئے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپین شپ ہوگی جس میں کرس گیل شامل نہیں ہے حالانکہ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ طویل طرز کی کرکٹ سے سبکدوش ہونے سے قبل ایک مقابلہ کھیلنا چاہتے ہیں جو ہندوستان کے خلاف ہوسکتا تھا لیکن اب انہیں مزید انتظار کرنا ہوگا۔