گیند کو چمکانے کے نئے اصول، بولرس پریشان

   

دبئی۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بال ٹیمپرنگ قوانین میں مجوزہ ترمیم پر فاسٹ بولروںکی برادری تقسیم ہونے لگی۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کی حالیہ اجلاس میں میڈیکل کمیٹی کی جانب سے گیند کو تھوک یا پسینے سے چمکانے کو بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس سے بھی وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے جب کھیل دوبارہ شروع ہوتوگیند پر تھوک یا پسینہ لگانے پر پابندی ہونی چاہیے، اس صورت میں بیٹ اور بال میں توازن کے لیے گیند کو چمکانے کی خاطر بیرونی چیزوں سے مدد لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے، اب تک ایسا کرنا بال ٹیمپرنگ کہلاتا ہے،اس حوالے سے بولرس کی متضاد آرا سامنے آ رہی ہیں۔منوج پربھاکر نے نے کہا اگر گیند کو چمکانے پر ہی پابندی عائد ہوجائے گی تو بولرکیاکریں گے۔