بیروت : وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو بخوبی جانتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اسماعیل ھنیہ کے ایران میں قتل پر فلسطینی عوام اور عالم اسلام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ قاتل یہ نہ سمجھیں کہ ہنیہ کی موت سے دنیا میں امن کا بھی گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ خاقان فیدان نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بارے میں اظہارکیا۔ فیدان نے کہا کہ گزشتہ دنوں امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد ایوان نے کھڑے ہوکراسرائیلی وزیراعظم کو جو داد دی وہ امریکہ کی طرف سے نیتن یاہو کی حوصلہ افزائی کا واضح ثبوت ہے ۔نیتین یاہو بخوبی واقف ہیں کہ وہ امریکہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔اگر لبنان سے جنگ ہوئی تو امریکہ بھی اسرائیل کے ساتھ اس جنگ میں شامل ہوگا۔ حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ھنیہ کے ایران میں قتل پر وزیر خارجہ نے کہا کہ اْنہیں قتل کرنے والے اس غفلت میں نہ رہیں کہ ان کے ساتھ امن کی کوششیں بھی دم توڑ چکی ہیں۔