ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی عہدہ سے برطرف

   

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعہ ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدہ سے ہٹا دیا۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھے اور ان کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی تھی۔ایوان نمائندگان میں سخت گیر ریپبلکن ارکان کی جانب سے میکارتھی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ایوان نمائندگان نے 210 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے اسپیکر کو فارغ کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کی 234 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایوان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ دیا، ہاؤس اسپیکر کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن کو محض ایک سال باقی ہے۔