ماسکو : امریکی ایوانِ نمائندگان میں یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالرز سے زائد سیکوریٹی امداد کی منظوری پر روس کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ یوکرین آخری یوکرینی شہری تک جنگ جاری رکھے، روس کے خلاف ایک ہائبرڈ جنگ کی طرف بڑھا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ جنگ امریکہ کیلئے ویتنام اور افغانستان کی طرح ایک ذلت آمیز شکست میں بدل جائے گی۔ ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام یوکرینیوں کو قتل کرانے کیلئے چارے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔