ہائی وے پر بس اُلٹ گئی ، 6 ہلاک

   

لاپاز: جنوبی بولیویا میں مسافر بس پلٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ نقل و حمل کے ٹرانزٹ چیف کرنل جوز لوئس اساف نے کہا کہ بولیویا کے چوکیساکا ڈپارٹمنٹ کے شہر سوکرے سے لا پاز جانے والی بس بولیویا کی ایک شاہراہ پر پلٹ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ زیادہ تر زخمیوں کو علاج کیلئے پوٹوسی محکمہ کے دارالحکومت پوٹوسی منتقل کر دیا گیا ہے ۔