ہائی ٹیک سٹی میں نالے سے نعش دستیاب

   

حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے ہائی ٹیک سٹی نالے سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے بتایا کہ نعش سے دستیاب کریڈیٹ کارڈ کے سبب اس کی شناخت کرلی ہے۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ نے بتایا کہ 30 سالہ آکاش مہانتا جو سرورنگر علاقہ کے ساکن ستیل مہانتا کا بیٹا تھا، پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروئی کی۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے کہ آکاش سرورنگر سے کوکٹ پلی کے علاقہ کیوں آیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔