ہائی ٹیک سٹی کے قیام کے 25سال پر چندرابابونائیڈو کی ستائش

   

حیدرآباد 23اکتوبر(یواین آئی) حیدرآباد کے آئی ٹی ملازمین نے شہرمیں ہائی ٹیک سٹی کے قیام کے 25سال کی تکمیل پرتلگودیشم و سابق چیف منسٹر چندرابابونائیڈو کی ستائش کی۔ 25 سال کی تکمیل پر سلور جوبلی تقریب منائی گئی۔۔ ہائی ٹیک سٹی کیلئے چندرا بابو کی سافٹ ویئر ملازمین اور آئی ٹی ماہرین نے ستائش کی۔ ان کی تصویر والے لوگو کی نقاب کشائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر شرکا نے اس احساس کااظہار کیا کہ چندرا بابو ایک ایسے شخص ہیں جو دنیا میں ایک منفرد شہر بنانا چاہتے تھے ۔ چندرابابو کی بنیاد کی وجہ سے حیدرآباد اب ایک ترقی یافتہ شہر ہے ۔ 1998 میں چندرابابونے ہائی ٹیک سٹی کا قیام عمل میں لایا تھا۔