ہائی ٹیک میٹرو اسٹیشن پر مسافرین کیلئے اسکائی واک کا آغاز

   

حیدرآباد 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں ہائی ٹیک سٹی میٹرو اسٹیشن سے ایل اینڈ ٹی ’’نیکٹکس گلیریا مال کو مربوط کرنے تعمیر ’اسکائی واک‘ کا آغاز ہوچکا ہے اور اب یہ ہر ایک کیلئے دستیاب ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹرو اسٹیشن پر اترنے والے راست گلیریا (GALERIYA MALL) پہونچ کر شاپنگ کرسکتے ہیں ۔ مسٹر کے وی پی ریڈی منیجنگ ڈائرکٹر ایل اینڈ ٹی میٹرو نے بتایا کہ ٹریفک فری پولیوشن فری و دیگر کئی مسائل کا سامنا کئے بغیر راست شاپنگ کا بہترین موقع رہے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اب تک پنجہ گٹہ اسٹیشن کے پاس یہ سہولت ہے۔ ایل اینڈ ٹی کی جانب سے شہر میں مختلف مقامات پر مالس کی تعمیر کرنے اور انھیں میٹرو اسٹیشنوں سے مربوط کرنے سے مسافروں کو سہولتیں مل رہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عالمی سطح کی سہولتوں سے عوام کو واقف کروانے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایل اینڈ ٹی میٹرو کا اہم مقصد عوام کو بہتر سفر کی سہولتیں فراہم کرنا اور دیگر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔