حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر ای موتھورامن ، چیرمین ایم ایس ایم ای پروموشن کونسل نے آج یہاں جنوبی ہند کے سب سے بڑے انڈسٹریل مشینری اینڈ انجینئرنگ پراڈکٹس ایکسپو ’ انڈو میاچ ‘ کا افتتاح کیا ۔ یہ ایکسپو 12 تا 14 مئی ہائی ٹیکس پر منعقد ہورہا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں کے لیے ایم ایس ایم ایز کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور ان میں وسعت پیدا ہورہی ہے ۔ مسز رما دیوی ڈائرکٹر ایمرجنگ ٹکنالوجیز نے کہا کہ اس نمائش کا حیدرآباد میں خیر مقدم کیا جاتا ہے جو اس سلسلہ کی دوسری نمائش ہے ۔ یہ پلیٹ فارم خریداروں کیلئے ایک مقام پر مشنری کو دیکھنے میں معاون ہوگا ۔۔