ہائی کورٹ کو 3 تا11 اکٹوبر دسہرہ کی تعطیلات

   

حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کو 3 تا11 اکٹوبر دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی۔ ان ایام میں جسٹس اے راج شیکھر ریڈی، جسٹس انی ریڈی ابھیشیک ریڈی کی قیادت میں ڈیویژن بنچ کام کرے گی اور جسٹس امرناتھ گوڑ سنگل بنچ کی قیادت کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

دو تلگو چینلوں پر پابندی کی مذمت
حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس حکومت کی جانب سے دو تلگو نیوز چینلوں پرپابندی کی مذمت کی ہے۔یہ جان کر افسوس ہوا کہ حکومت اے پی نے ٹی وی 5 اور اے بی این پر پابندی عائد کی۔