ہائیکورٹ کو 7 جنوری تا 18 جنوری سنکرانتی کی تعطیلات

   

حیدرآباد 3 جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ ہائیکورٹ کو 7 جنوری سے 18 جنوری 2019 تک ( دونوں دن شامل ) سنکرانتی کی تعطیلات رہیں گی ۔ اس سلسلہ میں آج جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران جسٹس شمیم اختر اور جسٹس پی کیشو راو 10 جنوری کو ہائیکورٹ میں ڈویژن بنچ کے طور پر موجود رہیں گے ۔ اس تاریخ کیلئے درخواستیں 8 جنوری تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ ڈویژن بنچ کے کام مکمل کرنے کے بعد یہ ججس سنگل بنچ کے امور کی سماعت کرینگے ۔