حیدرآباد8جنوری(سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائیکورٹ کو سنکرانتی کی تعطیلات 10 جنوری پیر تا 12 جنوری چہارشنبہ رہیں گی ۔ تعطیلات کے دوران درج ذیل ججس مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ 10 جنوری کو داخل کی جانے والی درخواستوں کی 12 جنوری کو جسٹس بی وجئے سین ریڈی اور جسٹس این تکارام جی کی ڈویژن بنچ اور جسٹس شریمتی پی مادھوی دیوی کی واحد رکنی بنچ سماعت کرے گی ۔ ڈویژن بنچ کے کام کی تکمیل کے بعد مذکورہ ججس سنگل بنچ کے امور کی سماعت کریں گے ۔ معزز سینئر جج مقدمات مختص کریں گے ۔