ہائے ہائے مودی، بائے بائے مودی یوپی میں عوامی نعرے

   

غازی آباد ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ آرایل ڈی اجیت سنگھ نے آج دعویٰ کیا کہ عوام نے ’’ہائے ہائے مودی، بائے بائے مودی‘‘ جیسے نعرے لگانے شروع کردیئے ہیں کیونکہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ راشٹریہ لوک دل کے سربراہ نے ضلع غازی آباد کے پاتلا ٹاؤن میں ایک ریالی کے خطاب کے دوران یہ دعویٰ کیا ۔ یہ ٹاؤن لوک سبھا حلقہ باغپت کے تحت آتا ہے جہاں سے ان کے بیٹے جینت چودھری چناؤ لڑ رہے ہیں۔ باغپت میں 11 اپریل کو پہلے مرحلہ میں چناؤ ہونے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کو کبھی بھی سچ نہ بولنے کا موردالزام ٹھہراتے ہوئے اجیت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے کسانوں کو خوشحال بنانے کا وعدہ کیا تھا جو کبھی پورا نہیں ہوا۔