ہاتھرس : عصمت ریزی کا شکار لڑکی نے اپنے والد کو جنسی حملہ آور کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کئے جانے کے بعد ارتھی کو کاندھا دیا۔ اِس غمناک منظر کی تصویر میڈیا میں شائع ہونے کے بعد عوام کو صدمہ ہوا۔ عصمت ریزی کا شکار لڑکی غم سے نڈھال اپنے والد کی ارتھی اُٹھائے زار و قطار رو رہی تھی۔ وہ ارتھی اُٹھائے آگے آگے دکھائی دی۔ شمشان گھاٹ تک پہونچ کر والد کی آخری رسومات انجام دی۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بی جے پی حکومت میں خواتین کی عصمت محفوظ نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھی اِس تصویر کو ٹوئٹ کیا اور کہاکہ بی جے پی حکومت میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔