نئی دہلی: صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کہا کہ یوپی کے ضلع ہاتھرس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اسے پولیس کی نگرانی میں یتیم کی طرح جلادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھرس نربھئے کی موت نہیں ہوئی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ لاپرواہ حکومت کی وجہ سے یو پی میں خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اترپردیش کی حکومت اور وہاں کا نظم و نسق بری طرح ناکام ہے۔ لڑکی کی موت کے بعد اس کی نعش کو اس کے گھر لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔