ہاتھرس گینگ ریپ کی شکار کو ایمس سے رجوع کیا گیا تھا

   

علیگڑھ میڈیکل کالج پرنسپل کا بیان
علیگڑھ ( یو پی ) : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ہاسپٹل جہاں ہاتھرس گینگ ریپ کی شکار لڑکی زائد از دو ہفتے زیر علاج رہی، وہاں کے پرنسپل نے آج کہا کہ انہیں کچھ پتہ نہیں کہ کیوں اُس لڑکی کو دہلی کے صفدرجنگ ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جب کہ اسے ایمس ( آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس) سے رجوع کیا گیا تھا ۔ پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ ہم اس بارے میں وضاحت کے موقف میں نہیں ہیں کہ کیوں پیشنٹ کو نئی دہلی کے دواخانہ کو لے جایا گیا ۔ حالانکہ وہ ایمس کیلئے بھیجی گئی تھی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 28ستمبر کی رات متوفیہ کی فیملی نے اُسے منتقل کرنے کی اجازت چاہی اور ہم نے اُسے ایمس کیلئے اجازت دی ۔ اگلی صبح پیشنٹ اپنے فیملی ممبرس کے ساتھ دہلی کیلئے روانہ ہوئی ۔ منگل کو رات دیر گئے دواخانہ میں اس کی موت ہوئی ۔