نوادا: بہار میں نوادا ضلع کے دو مختلف تھانہ علاقے میں پاگل ہاتھی نے ٹیچر سمیت دو لوگوں کو کچل کر مار ڈالا۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ضلع کے ناردی گنج تھانہ کے ببھنولی گاؤں کا ونود چوہان بدھ کی رات کھیت کی طرف گیا تھاتبھی اچانک گیا ضلع کی سرحد سے ایک ہاتھی وہاں پہنچا اور اس نے ونود کو سوندھ سے اٹھاکر پٹخ دیا، جس سے ان کی موقع پر موت ہوگئی۔ اس کے بعد ہاتھی سہووا تھانہ علاقے کا سکرا گاؤں کی جانب چلا گیا جہاں رفع حاجت کے لئے کھیل جارہے ٹیچر آنند سنگھ پر اس نے حملہ کردیا جس سے ان کی بھی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پولیس، انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کو دی گئی ۔ رینجرس سنجے کمار نے بتایا کہ ہاتھی گیا کی جانب سے آیا تھا۔ پہلے ہاتھی نے سردلا ڈویژن علاقے میں کافی توڑ پھوڑ کی اور پھر ہسووا، ناردی گنج کی جانب آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو لوگوں کی موت کی اطلاع ملی ہے ۔ محکمہ جاتی قوانین کے مطابق متوفیوں کے رشتہ داروں کو معاوضہ دیا جائے گا۔ ہاتھی کو پکڑنے کے لئے گیا سے ٹیم طلب کی گئی ہے ۔