ہاتھیوں کے قافلے کی آمد سے عوام میں خوف و دہشت

   

سرپور ٹاؤن۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن ریاست مہاراشٹرا کا سرحدی علاقے کہلاتا ہے. اور ریاست مہاراشٹرا میں ہاتھیوں کا قافلہ تلنگانہ کے لگ بھگ 30 کلومیٹر دور کے فاصلے پر پہنچنے کی اطلاع ملنے پر تلنگانہ کے سرحدی علاقوں کے مختلف گاؤں ہو گیا گوڈم، چنتلامنپلی، بجور، پنچکل پیٹ اور ماکیڑی اور سرحدی علاقے میں عوام کے دلوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے احکامات کے مطابق متعلقہ گرام پنچایت ملازمین کی جانب سے دن اور رات کے اوقات احتیاط برتنے کا منادی کے ذریعے عوام کو انتباہ دیا جا رہا ہے۔ تاکہ ہاتھیوں کی آمد ہونے پر عوام محفوظ اپنے مقام پر رہ سکے۔ کیونکہ ریاست مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے لگ بھگ 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہاتھیوں کے قافلے کے آنے کی اطلاع گشت کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام اور اسکولوں کو جانے والے طلباء و طلبات کے دلوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ کچھ مہینے قبل ریاست مہاراشٹرا سے ہاتھیوں کا جھنڈ تلنگانہ کے علاقے میں کسانوں کی لاکھوں روپے کی فصلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ ہاتھیوں کے حملے میں دو کسانوں ہلاک ہوگئے تھے۔