ہاردک کے ساتھ نئی لڑکی کون ؟

   

ممبئی ۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور وہ طلاق لے سکتے ہیں۔ اس سب کے درمیان ہاردک پانڈیا کو ایک لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اس لڑکی نے خود پانڈیا کے ساتھ کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے جو کہ کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی پراسرارلڑکی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، وہ ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ ہیں، جن کا نام پراچی سولنکی ہے۔ پراچی سولنکی نے حال ہی میں ہاردک پانڈیا سے ملاقات کی ہے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ وہ ہاردک پانڈیا کی بہت بڑی مداح ہیں، یہ بات انہوں نے خود کہی ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں بہت خوش نظر آئے اور کافی قریب بھی نظر آئے۔