ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرس سے ریونت ریڈی کی ملاقات

   

حیدرآباد ۔28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول میں لیڈرشپ پروگرام میں شریک ہوئے۔ یونیورسٹی کے تحت روزانہ کلاسس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں چیف منسٹر ایک طالب علم کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ کلاسس کے وقفہ میں ریونت ریڈی نے پروفیسر ڈسٹن ٹنگلی وائس پرووسٹ اور ہیڈ آف ہارورڈ X اور پروفیسر جریمی وینسٹین ڈین آف ہارورڈ کینیڈی اسکول سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے انہیں تلنگانہ رائیزنگ ویژن 2047 دستاویز حوالے کیا۔ انہوں نے ویژن ڈاکیومنٹ پر عمل آوری کیلئے کینیڈی اسکول سے اشتراک کی خواہش کی جس پر دونوں پروفیسرس نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تعلیم کے شعبہ میں عصری تقاضوں اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر بات چیت کی۔ ماڈرن اسکل ڈیولپمنٹ اور انسانی وسائل کی ترقی پر معیشت کے اثرات کے بارے میں دونوں پروفیسرس سے بات چیت کی گئی۔ لیڈرشپ کلاسس 30 جنوری تک جاری رہیں گی۔ روزانہ صبح 7 بجے سے کلاسس کا آغاز ہورہا ہے اور لیڈرشپ پروگرام کا عنوان 21 ویں صدی میں لیڈرشپ رکھا گیا ہے ۔ 20 ممالک کے نمائندے پروگرام میں شریک ہیں۔1