ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کی ہراسانی سے اٹینڈر کی خودکشی

   

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم علاقہ میں ایک شخص نے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ ہرسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔22 سالہ جینت جو سرکاری ہاسپٹل کے آپریشن تھیٹر میں اٹینڈر کا کام کرتا تھا آوٹ سورسنگ ملازمت پر مامور تھا ۔ جینت اولڈ بس اسٹاپ ابراہیم پٹنم علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس نے کل درخت سے پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل نے جینت کو ملازمت پر آنے سے منع کردیا تھا ۔ گذشتہ ماہ جینت کا مقامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا ۔ اور جھگڑے کے بعد اس کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ پولیس میں شکایت کا پتہ چلنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ راگھو ناتھ نے جینت کو ملازمت پر آنے سے منع کیا ۔ اس بات پر برہم جینت نے سپرنٹنڈنٹ سے بھی جھگڑا اور اور سپرنٹنڈنٹ بھی پولیس میں شکایت کردی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ابرہیم پٹنم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع