ہاسپٹل مینجمنٹ میں نئے پوسٹ گریجویٹ کورسیس

   

نمس میںداخلوں کے لیے درخواستیں مطلوب۔ 28 جون آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (نمس ) نے ہاسپٹل مینجمنٹ میں نئے پوسٹ گریجویٹ کورس کیلئے داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ جس میں صرف 20 سیٹوں کی محدود تعداد ہوگی ۔ یہ ماسٹرز ان ہاسپٹل مینجمنٹ کورس گریجویٹس کو ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنے تیار کیا گیا ہے ۔ جو دواخانہ انتظامیہ اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کی پیچیدگیوں کو دور کرنے درکار ہے ۔ 31 دسمبر 2025 کو امیدواروں کی عمر 20 اور 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور معذور افراد کیلئے رعایت فراہم کی جائے گی ۔ آن لائن درخواستیں حاصل کی جارہی ہے جس کی آخری تاریخ 28 جون شام 5 بجے تک رہے گی ۔ راست درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 جولائی شام 5 بجے تک ہوگی ۔ یہ کورس دو سالہ ہونے کے ساتھ نمس میں چھ ماہ کی انٹرشپ کیلئے ہے ۔ میڈیکل یا نان میڈیکل کورس سے کوئی بھی گریجویٹ درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواست کے عمل میں آن لائن رجسٹریشن اور مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ہارڈ کاپی جمع کرنا لازمی ہے ۔ او سی ، بی سی اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کیلئے پانچ ہزار رجسٹریشن اور پراسیسنگ فیس اور ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لیے چار ہزار روپئے ہے ۔ آن لائن درخواستیں نمس کی ویب سائٹ nims.edu.in پر جمع کی جاسکتی ہیں ۔ انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ فیس میں 5000 روپئے کی ایک بار داخلہ فیس ، 1000 روپئے کی واپسی کے قابل سیکوریٹی ڈپازٹ اور 26,250 روپئے کی سمسٹر ٹیوشن فیس شامل ہیں ۔۔ ش