لاہور ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لاہور کے مایو ہاسپٹل میں ایک نوجوان خاتون کی ایک وارڈ اٹینڈنٹ نے عصمت ریزی کی جو اپنے بیٹے کے علاج کیلئے وہاں آئی تھی۔ اس سلسلہ میں تین مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ پولیس نے وارڈ انٹینڈنٹ شاہد بٹ اور دیگر دو کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے نابالغ بیٹے کے علاج کیلئے مایو ہاسپٹل آئی تھی۔ اسی دوران تین مشتبہ افراد بشمول سیکوریٹی گارڈ خاتون کو مایو ہاسپٹل کی عمارت میں ہی واقع البرٹ وکٹر ہاسپٹل کے دفتر لے گئے جہاں تینوں میں سے ایک نے یعنی شاہد بٹ نے خاتون کی عصمت ریزی کی۔ خاتون نے فوری اس کی شکایت ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو کردی تاہم اس نے اٹینڈنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدر کے علم میں لایا گیا جہاں انہوں نے معتمد صحت کو اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔