کابل ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے ایک دواخانہ پر اوائل ہفتہ کئے گئے طالبان حملے میں مہلوکین کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ زابول کے ایک دواخانہ پر جمعرات کو یہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد اس جنگ زدہ ملک میں رواں ہفتہ کے دوران مختلف حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ قلت کے اس دواخانہ پر طالبان کے حملے میں 39 افراد ہلاک اور دیگر 140 زخمی ہوئے تھے۔ قبل ازیں حکام نے اس حملے میں مہلوکین کی تعداد 20 بتائی تھی۔
