ہاسپٹلس اسرائیل کےنئے حملوں کی زد میں

   

غزہ پٹی: غزہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز کم از کم تین ہاسپٹلوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے صحت کا نظام مزید خطرے سے دوچار ہو گیا جس کو ہزاروں ہلاکتوں اور فلسطینی علاقے میں حماس۔اسرائیل جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی بہت بڑی تعداد کا سامنا ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے الجزیرہ ٹیلی ویڑن کو بتایا، ”اسرائیلی قبضے نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران متعدد ہاسپٹلوں پر بیک وقت حملے کیے”۔
قدرہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے سب سے بڑے ہاسپٹل الشفاء￿ کے صحن کو نشانہ بنایا اور اس میں جانی نقصان ہوا تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسرائیل نے کہا الشفاء کے نیچے (زیرِ زمین) حماس کے خفیہ کمانڈ سینٹرز اور سرنگیں ہیں جبکہ حماس ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔اسرائیل کی فوج نے قدرہ کے اس بیان پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا جس کی رائٹرز آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر عسکریت پسندوں کے چھاپے کے بعد حماس کا صفایا کرنے کے لیے ایک ماہ پرانی اسرائیلی فوجی مہم نے غزہ کے ہاسپٹلوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ طبی سامان، صاف پانی اور جنریٹر چلانے کے لیے ایندھن ختم ہو چکے ہیں۔