ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی مراقش کیلئے مدد کی اپیل

   

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ اداکار ول سمتھ نے مراقش کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔مراقشی ڈائریکٹر عادل العربی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ول سمتھ ہر ایک سے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔مراقش کے ڈائریکٹرز بلال فلاح اور عادل کے درمیان کھڑا ہوکر ول سمتھ نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ مراقش کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بارے میں آپ سب نے سنا ہے۔ اس لیے میں آپ سے مدد کی درخواست کرتا ہوں۔ میرے دو دوستوں کے خاندان اور رشتہ دار اب بھی مراقش میں ہیں۔ انہوں نے اس تباہی کے نتیجے میں مراقشی باشندوں کو درپیش بڑی مشکلات کی طرف بھی اشارہ کیا۔