ماسکو، 23اپریل (سیاست ڈاٹ کام) معروف ہالی ووڈ اداکارہ شرلی نائٹ انتقال کر گئیں ۔ وہ 83 سال کی تھیں ۔ ہالی وڈ رپورٹر اخبار کے مطابق نائٹ کی موت ٹیکساس سان مارکوس میں بدھ کے روز ان کی بیٹی کے گھر پر ہوئی ۔ نائٹ کو 1960 میں ‘دی ڈارک ایٹ دی ٹاپ آف دی اسٹا ئرس ’ اور 1962 میں ‘سویٹ برڈ آف یوتھ’ کے لئے دو بار آسکر کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔