ٹوکیو۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں تارکین وطن کے لئے 10 مہنگے ترین شہروں میں سے 6 ایشیاء میں ہیں اور ہانگ کانگ ان میں سرفہرست ہے۔ ٹوکیو بھی مہنگا ترین شہر ہے۔ اس کے علاوہ مہنگے شہروں کی فہرست میں تل ابیب مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا شہر ہے اس کے بعد دوبئی کا نمبر آتا ہے۔ سروے کے مطابق تیونس کافی سستا ہے۔ ایشیاء کے مہنگے ترین شہروں میں دہلی اور ممبئی کا شمار کیا جاتا ہے لیکن چونکہ دیگر ذرائع آمدورفت ان شہروں میں سستے ہیں لہٰذا ان کا تقابل قاہرہ، ہانگ کانگ، ٹوکیو اور اسرائیل کے شہر تل ابیب سے نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ امریکہ کے بعض شہر بھی مہنگے شہروں کی فہرست میں شامل ہیں جن میں لاس ویگاس کا نام قابل ذکر ہے جو اپنے جوئے خانوں کیلئے پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔ اسی طرح میامی کے سمندری ساحل بھی دنیا بھر میں معروف ہیں۔