ہانگ کانگ: عالمی تجارت مرکز میںآتشزدگی 160 افرادہنوز پھنسے ہوئے

   

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ کے عالمی تجارت مرکز میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے نتیجے میں بیسیوں افراد عمارت میں محصور ہو گئے ہیں۔آگ آغاز سے تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد شدت کے تیسرے درجے تک پہنچ گئی۔اطلاع کے مطابق شاپنگ سینٹر اور آفس کمپلیکس کی عمارت میں 160 افراد محصور ہو گئے ہیں۔اندازاً 60 افراد پانچویں منزل میں اور 100 سے زائد 39 ویں منزل میں محصور ہیں۔ایک پولیس ترجمان کے مطابق عمارت کی عقبی سیڑھیاں دھوئیں سے بھری ہوئی ہیں۔