ہانگ کانگ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز بھی چینی سرحد کے قریب شاپنگ مال میں سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے 15شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں 14سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس کے تشدد سے ایک شخص کے سر پر گہرا زخم آیا اور اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔