ہانگ کانگ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کے ایک سال مکمل ہونے پر منگل کی رات کو بہت بڑا مظاہرہ ہوا، دوسری طرف پولیس نے قانون شکنی کے الزام میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔8 سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں جام کردیں اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کاررو ائی کرتے ہوئے 53 لوگوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ہانگ کانگ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 8 افراد سے زیادہ کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے لیکن چہارشنبہ کو مظاہرین اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع ہوگئے لہذا انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی اور 53 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں 36 مرد اور 17خواتین شامل ہیں۔