ہانگ کانگ میں مظاہرے جاری

   

Ferty9 Clinic

11پولیس اہلکاروں سمیت کئی زخمی
ہانگ کانگ، 15جولائی (اسپوتنک) ہانگ کانگ کے شاٹن ضلع میں چین کے متنازعہ حوالگی بل کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس ساتھ تصادم میں 11پولیس اہلکاروں سمیت کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جس کے بعد 30سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔آر ٹی ایچ کے براڈکاسٹر کے مطابق اتوار کو پولیس کی طرف سے مظاہرین کو سڑکوں سے ہٹانے کی کوشش کے بعد نیو ٹاون پلازہ شاپنگ مال میں تصادم شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور پیپر اسپرے کا استعمال کیا۔ اس دوران مظاہرین نے بھی پولیس پر مختلف چیزیں پھینکیں۔ اس کے نتیجہ میں پولیس نے 37مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ تصادم میں 11پولیس حکام اور کئی مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔اتوار سے پہلے بھی اس متنازعہ بل کے خلاف ہانگ کانگ میں کئی مظاہرے ہوچکے ہیں۔ یہ بل برطانیہ کی سابق کالونی ہانگ کانگ میں شبہ کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کرکے سماعت کے لئے چین منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ بل کو حالانکہ معطل کردیا گیا ہے اور ہانگ کانگ کے لیڈر کیری لیم نے اسے ناکارہ قرار دیا ہے اس کے بعد بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔