نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا نے کورونا وائرس کووڈ19 کے خلاف ملک کی جنگ میں وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا۔ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے کہا کہ یہ فیصلہ ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں لیا گیا انھوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم کے طور پر کھڑا ہونا ہے اور مل کر اس عالمی وبا سے لڑنا ہے ۔ ہاکی انڈیا میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی مدد کریں۔